خیبر ایجنسی ،پولیٹیکل محرروں کے تبادلوں میں میرٹ اور انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئیں

خیبر ایجنسی ،پولیٹیکل محرروں کے تبادلوں میں میرٹ اور انصاف کی دھجیاں اڑا دی ...

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر ایجنسی پولیٹیکل محرروں کے تبادلوں میں میرٹ اور انصاف کی دھجیاں اڑادی گئیں بااثر اور سفارش رکھنے والے محررز کئی سالوں سے آ مدنی والی چیک پوسٹوں پر تعینات ہیں جبکہ کمزور اور بغیر سفارش والے محررز کو ہفتے کے اند ر تبدیل کر دیا گیا ،کچھ مہینے پہلے تبدیل ہونے والے اے پی اے لنڈیکوتل کے سٹینو کو دوبارہ لنڈیکوتل کا سٹینو تعینات کر دیا گیا ،پولیٹیکل انتظامیہ ذرائع کے مطابق گز شتہ روز پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود نے خیبر ایجنسی میں کام کرنے والے پولیٹیکل محرروں کے تبادلے کئے گئے لیکن لنڈیکوتل مچنی چیک پوسٹ پر تعینات کئی سالوں سے بااثر دو پولیٹیکل محرروں کے تبادلے نہیں کئے گئے کیونکہ ان محرروں کی جان پہچان اوپر تک ہیں اور انکے سفارشات اعلیٰ آفیسرز کرتے ہیں جبکہ ان محرروں کے تبادلے ایک ہفتے کے اندر کئے گئے جو کمزور اور سفارش نہیں رکھتے جسکی وجہ سے خیبر ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ اہلکاروں میں مایوسی پائی گئی ذرائع نے بتا یا کہ کچھ مہینے پہلے لنڈیکوتل سے تبدیل ہونے والے اے پی اے کے سٹینو ابرار کو دوبارہ لنڈیکوتل تعینات کر دیا گیا لنڈیکوتل میں دوبارہ تعینات ہونے والا سٹینو سے لنڈیکوتل کے عوام پہلے دور میں بھی تنگ آ چکے تھے اور کئی بار لنڈیکوتل کے عوام نے انکے خلاف اس وقت کے پولیٹیکل ایجنٹ اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کو شکایات بھی کی تھیں لیکن دوبار تعیناتی سے لنڈیکوتل تحصیل اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر میں مسائل زیا دہ ہو جانے کا خدشہ پید اہو گیا ہے مقامی لوگوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ تحصیلوں میں خاصہ دار فورس کے اہلکار بیٹھائے گئے ہیں اور کوئی تجربہ کار محرر نہیں جس کی وجہ سے تحصیلوں میں مشکلات ہوتی ہیں جبکہ منافع بخش پوسٹوں پر محرروں کی بھر مار ہے جہاں وہ قومی اور عوامی خدمت کے بجائے اپنے ذاتی اثاثے بڑھاتے ہیں اور پر سکون زندگی گزارتے ہیں اس لئے ایسے محرروں کو تبدیل کر کے ان سے عوامی خدمت کا کام لیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -