مہمند پریس کلب کی طرف سے حاجی خان سید گلزار اور حاجی حلیم سید مومند سے تعزیت
مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )مہمند پریس کلب کی طرف سے حاجی خان سید گلزار اور حاجی حلیم سید مومند سے تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت سعید بادشاہ منعقد ہوا۔ جسمیں مراد علی مہمند، نورشاد شباب، فخر عالم مہمند، شاکر اللہ مہمند، اورنگزیب بابر ، تاج ولی خان، بشیر خان، لیاقت خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حاجی خان سید گلزار اور حاجی حلیم سید مومند کی والدہ ماجدہ کی وفات پر غمزدہ خاندان سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی۔