صوبائی حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کو مذاق بنادیا ،یوسف علی

صوبائی حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کو مذاق بنادیا ،یوسف علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع نائب ناظم یو سف علی خان نے کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے بونیر کی ضلعی حکومت پر تنقید کے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے نئے بلدیاتی نظام کو مذاق بنارکھاہے ۔ہرسال ترقیاتی فنڈز سے کٹوتی کی جارہی ہے ۔جبکہ گذشتہ چار ماہ کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی فنڈز فراہم نہیں کیا گیا ۔چارماہ کے دوران ضلع ناظم ،نائب ناظم نے کو ئی تنحواہ ،مراعات وصول نہیں کئے ۔جبکہ چارماہ سے اپنے ذاتی خرچ سے کونسل کو چلایا جارہاہے ۔کونسل کے ملازمین کو باقاعدہ تنحواہیں دی جارہی ہے ۔کونسل کے اٹھ ملازمین کے بارے میں صوبائی حکومت نے واضح حکم جاری کیاہے کہ ان ملازمین کو اپنے اپنے ٹی ایم ایز میں واپس بھیجاجائے ۔کونسل کے اراکین خود کونسل کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے ۔اجلاس سے اپنے خطاب میں ضلع ناظم ڈاکٹر عبیداللہ نے کہا کہ اپوزیشن بلا جواز تنقید کررہی ہے ۔میں ہمیشہ بونیر کے مفادات کا خیال رکھاہے ۔اگر مجھ پر محکمہ تعلیم کے ٹرانسفرز میں ایک بے ضابطگی ثابت ہو ئی تو ضلعی نظامت سے استعفی دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ کونسل کے اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو عنقریب وزیر اعلی پرویز ختک کے ساتھ بونیر کے مسائل پر میٹنگ کریں گے جس میں ضلعی حکومت ماربل رائیلٹی میں 30 فیصد حصہ دینے ،ٹرانسپوٹیشن کی مد میں بونیر کی سڑکوں کی مرمت کے لئے اختیار دینے اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی عارضی رجسٹریشن ضلعی انتظامیہ کی بجائے ضلعی حکومت کو اختیار دینا اور ان سے مناسب فیس لینا شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے وژن 2020 کا ایک پروگرام بنانا شروع کیاہے جو اخری مراحل میں ہے ۔جس میں بونیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بہت کچھ شامل ہیں ۔اپوزیشن بلاجواز بونیر کی ضلعی حکومت پر تنقید نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ شہیدے سر فیسٹول کی کامیابی کے لئے کونسل کے اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی ۔جو بااختیار ہو گی اور تمام تر انتظامات کا جائیزہ لے گی ۔