ٹیوٹا خیبر پختونخوا کے ایم ڈی منیب اللہ کا تبادلہ

ٹیوٹا خیبر پختونخوا کے ایم ڈی منیب اللہ کا تبادلہ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر ٹیوٹا(TEVTA) خیبر پختونخوا کے مینیجنگ ڈائریکٹر منیب اللہ(فنی تعلیم۔بی ایس۔20) کو تبدیل کر کے انہیں عوامی مفاد میں ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ کالج حیات آباد پشاور میں بحیثیت پرنسپل تعینات کر دیا ہے۔ مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے میں فنی تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق وزیر اعلیٰ کے پرنسپل ایڈوائزر ائیر کموڈور محمد امین کو تا حکم ثانی ایم ڈی ٹیوٹا خیبر پختونخوا کی پوسٹ کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیاہے۔ اس امر کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -