امریکی ڈو مور کے مطالبے سے اتفاق قابل مذمت ہے‘ میاں مقصود
ملتان(جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدنے کہاہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کانیویارک میں ایشیاسوسائٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران امریکن(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )
ڈومور مطالبے سے اتفاق اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے پاکستانی وزیر خارجہ انڈین زبان بول رہے ہیں۔پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت کو ایک صفحہ پر آنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ1980کی دھائی میں پاکستان نے درحقیقت اپنی بقاکی جنگ لڑی اورسوویت یونین کو افغانستان چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا۔وزیر خارجہ کو تاریخ کاٹھیک ادراک کرتے ہوئے لب کشائی کرنی چاہئے۔محض چند ڈالروں کے عوض غیر ملکی آقاؤں کوخوش کرنے کے لیے اصل حقائق کو مسخ کرنا درست نہیں۔ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وزیر خارجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،امریکہ کی افغانستان میں ناکامی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف ہونے والی سازشوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے مگر وہ الٹالنکاڈھانے پر تلے ہوئے ہیں۔
میاں مقصود