بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم شوہرکو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداور3 لاکھ روپے جر مانہ ادا کرنے کی سزاکا حکم

بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم شوہرکو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداور3 لاکھ ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بیوی کو قتل کرنے کے مقد(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

مہ میں ملزم شوہرکو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداور3 لاکھ روپے جر مانہ ادا کرنے کی سزاکا حکم دیاہے جبکہ دیوراورنند ملزموں کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کرنے کا بھی حکم دیاگیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے مطابق محمد خاں نے18 اگست2016 ء کومقدمہ درج کرایا کہ اس کی بیٹی نسرین کو زیورات نہ دینے اورگھر بنواکردینے کامطالبہ نہ ماننے پر تشدد کے بعد گولی مارکرقتل کردیاگیاہے۔فاضل عدالت میں جرم ثابت ہونے پر مقتولہ کے شوہر محمداعجازکو سزا اور دیورملزم شاہد اور نندنسرین مائی کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزموں نے بدنیتی سے مقدمہ میں ملو ث کرنے اورواقعہ غلط ہونے کا بیان دیاتھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -