جدید حالات کے مطابق ہمیں نئی ایجادات کرنا ہوں گی‘ طاہر امین

جدید حالات کے مطابق ہمیں نئی ایجادات کرنا ہوں گی‘ طاہر امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر)و ائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹرطاہر امین نے کہاہے کہ ہمیں اپنی مقامی ضروریات اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی نئی ایجادات کرنی (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
ہوں گی جو ہماری ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں.جس کے لیے ہمیں اپنی ہائر ایجوکیشن کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا. اور طلباء طالبات کو تھیوری کو پریکٹیکل میں لانے کی تربیت دینا ہوگی. تاکہ ہم اپنے آئیڈیاز کو عملی طور پر استعمال میں لاکر دنیا کا مقابلہ کرسکیں.وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے قیام کی15سالہ تقریبات کے سلسلہ میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے شعبہ اورک کے زیراہتمام اپنی نئی تحقیق کے سٹال لگانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔. یہ ایونٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹس کی پارٹنر شپ کے تحت ہوا . جس میں جنوبی پنجاب کی13 یونیورسٹیز کے طلباو طالبات نے اپنی تحقیقات ، تخلیقات ، پروڈکٹس اور پراجیکٹس کے سٹال ڈسپلے کئے۔ وی سی ڈاکٹر طاہر امین نے مزیدکہا کہ یونیورسٹیز میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے ، تحقیق کو فروغ دینے اور اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن اہم کردار ادا کررہاہے.اس موقع پر چیف آرگنائزر ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر سعیداختر، ائر یونیورسٹی ملتان کے ریکٹر ڈاکٹر حیات محمد اعوان ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملتان کے نمائندے خواجہ محمد حسین ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے مس نوشین فاطمہ اور غضنفر بھٹی ، ڈین ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ، ڈاکٹر طارق محمود انصاری، ڈین ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر مسعود اختر اے ایس اے صدر ڈاکٹر جاوید احمد ، ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر طاہر سلطان ،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چوہدری اور ، جنرل سیکرٹری اے ایس اے ڈاکٹر محمد حسن بچہ ، آر او ڈاکٹر مقرب اکبر ،ڈپٹی ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر زبیر سمیت یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے چیئرمین ، جنوبی پنجاب کی دیگر یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء طالبات بھی ایونٹ میں شریک ہوئے ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ یہ ایونٹ کرانیکامقصد طلباء طالبات میں تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ای سی کی نمائندہ نوشین فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ طلباء کا جذبہ انتہائی دیدنی ہے. کہ انہوں نے بڑے شوق اور محنت اپنے پراجیکٹس تیار کیے ہیں. ہائر ایجوکیشن کمیشن ہمیشہ کی طرح طلباء طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے رہے گا قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے اساتذہ کے ہمراہ تمام سٹالوں کا معائنہ کیا ور طلباء طالبات سے ان کے تخلیقی اور تحقیقی کام کے بارے دریافت کیا.طلباء طالبات نے اپنے پراجیکٹس کے بارے بریفنگ دی.