پی آر او کی تقرری منسوخ

پی آر او کی تقرری منسوخ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ بلدیات کے مجاز حکام نے ڈپٹی سیکرٹری(ترقیات)محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کو انتظامی محکمے کیلئے پبلک انفارمیشن آفیسر (PIO) قرار دیا ہے جبکہ سابقہ اعلامیے میں ڈپٹی ڈائریکٹر(IT) محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی بحیثیت پبلک انفارمیشن آفیسر تقرری کو منسوخ کر دیاگیا ہے۔ مذکورہ بالا پبلک انفارمیشن آفیسر نے خیبر پختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ2013کی شق (3) 6، 8 اور 10کے تحت اپنے تفویض شدہ فرائض اور ذمہ داریاں اداکریں گے۔اس امر کااعلان محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -