درہ آدم خیل کے رہائشیوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے پروفاق کونوٹس جاری
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے کوہاٹ ٹنل پردرہ آدم خیل کے رہائشیوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے پروفاق کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گذار ملک انوراللہ ایڈوکیٹ کی جانب سے غفران اللہ شاہ ایڈوکیٹ کے توسط سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار درہ آدم خیل کارہائشی ہے اور درہ آدم خیل کے تمام افراد کاروزگار وغیرہ کوہاٹ میں ہے ہسپتال بھی وہاں پر ہے جبکہ سکول بھی وہاں پر ہے اورجب بھی یہاں کے مقامی لوگ درہ آدم خیل سے کوہاٹ جاتے ہیں تو کوہاٹ ٹنل پر ان سے ٹول ٹیکس وصول کیاجاتاہے اوردن میں جتنی دفعہ بھی جاؤ یہ ٹیکس ادا کیاجاتاہے جبکہ اسلام آباد اورراولپنڈی جانے والوں کو خصوصی پاس فراہم کئے گئے ہیں اورانہیں ٹول ٹیکس سے مستثنی قرار دیاگیاہے لہذامقامی افرادسے ٹول ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دی جائے اورایک ایسی پالیسی مرتب کی جائے کہ مقامی افراد کو ٹول ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے اورخصوصی پاس جاری کئے جائیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔