صوابی پولیس ان ایکشن ،11 ملزمان گرفتار

صوابی پولیس ان ایکشن ،11 ملزمان گرفتار

  

صوابی ( بیورورپورٹ ) صوابی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ڈی پی او آفس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی قیادت میں ایس ایچ او گدون شفیق خان بمع نفری پولیس نے ملک آباد پابینی روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی اسی اثناء میں ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار جبران کو بعرض تلاشی روک کر موٹر سائیکل کے سائڈ ڈکن اور سیٹ کور کے نیچے 4301گرام چرس برآمد کیا گیاملزم جبران حسین سٹریٹ کرائم اور منشیات فروش کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزم آباء و اجداد کے زمانے سے منشیات فروشی جیسے لعنتی دھندے میں ملوث تھے ،ملزم کے خلاف پہلے سے 4 مقدمات میں ملوث تھے،دوسری کارروائی میں ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور افتخار خان کی قیادت میں ایس ایچ اولاہور نور الامین خان کو دوران گشت خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پولیس کو مطلوب اشتہاری بمقام ہنڈ بیلہ نزد کنارہ دریائے سندھ پر موجود ہے ایس ایچ او نورالامین خان اور سب انسپکٹر نگاہ حسین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری نوراز خان سکنہ گبگنی ٹوپی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2عدد ریپٹر12بور اور3عدد چارجر بمع کارتوس برآمد کیا گیا ملزم تھانہ گدون پولیس کو قتل مقدمہ میں تین سالوں سے مطلوب تھا ،دریں اثناء گزشتہ ہفتہ مدعی طاہر حسین نے تھانہ لاہو رمیں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موٹر سائیکل اپنے برآمدے میں کھڑا کرکے نماز عشاء کے لئے مسجد گیا واپسی میں ان کا موٹرسائیکل غائب تھا ،پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم صدام نے موٹر سائیکل چوری کی ہے ،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صدام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی ادھر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران11اشتہاریوں کو گرفتار کرلیے جبکہ 7000گرام چرس برآمد کی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -