ہری پور میں مجلس اور جلوس علم وذوالجناح برآمد

ہری پور میں مجلس اور جلوس علم وذوالجناح برآمد

  

ہری پور(نامہ نگار)محرم الحرام ک سلسلے میں مختلف جگہوں پر مجلس اور جلوس علم وذوالجناح برآمد ہوئے تفصیلات کے مطابق سید ابرار حسین شاہ کے زیر اہتمام جلوس علم ٹی آئی پی نزد پارک سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ہاؤسنگ سکیم روڈ نمبر دس پر اختتام پذیر ہوا جلوس میں ہری پور کے مقامی ماتمی حلقوں نے شرکت کی اس موقع سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے چھ محرم الحرام کو سرائے نمعت خان میں مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید عباس کاظمی نے فضائل ومصائب محمد ﷺ و آل محمد ﷺ بیان کیے گذشتہ دن گیارہ بجے سید فرحت عباس شاہ کے زیر انتظام محمد علی شاہ مرحوم کے گھرمحلہ عید گاہ نزد سوکا میں مجلس اعزا ء اور جلوس علم حضرت عباس علمبردار برآمد ہواجو کہ مقررہ راستوں ریلوے روڈ سے ہوتا ہوا سید فدا حسین شاہ مرحوم کی رہائش گاہ واقع محلہ راجہ آباد سنٹرل جیل پر اختتام پذیر ہوا گذشتہ روز ٹی آئی پی ہاؤسنگ سکیم میں انجمن حیدریہ کے زیر انتظام مجلس اعزاء وجلوس ذوالجناح وعلم برآمد ہوئے جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ہاؤسنگ کالونی میں عابد حسین شاہ کے گھر اختتام پذیر ہوئے اس موقع پر ڈی ایس پی صابر حسین ایس ایچ او سٹی سعید خان ،ٹی آئی پی چوکی انچارج سعید شاہ بمعہ بھاری نفری موجود رہے جبکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے راہمنا قاضی گل رحمن ،اعزاداری کونسل کے پی کے کے سیکرٹری جنرل نیئرعباس جعفری ڈی آرسی کے تحسین الحق اعوان اور مولانا غلام مجتبی بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہے سیکورٹی کے پیش نظر جلوس کے مقررہ راستوں اور رابطہ سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری دن بھر موجود رہی اور ہر آنے جانے والے پر کڑی نظر رکھی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -