ہنگو، مسلح شخص کی فائرنگ سے کونسلر قتل ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

ہنگو، مسلح شخص کی فائرنگ سے کونسلر قتل ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

  

ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگو سمانہ روڈ پر مسلح شخص کی فائرنگ سے کونسلر قتل ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی عمر حیات خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہنگو سمانہ روڈ پر فرہاد نامی شخص نے ذاتی تنازعہ اور دُشمنی کی بنیاد پر فائرنگ کرکے محمد عثمان ولد محمد خان کو قتل کردیا جبکہ ڈ ی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی ہدایت پر میری زیر نگرانی ایک تفتیش ٹیم تشکیل دیا اور فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کیا اور بگٹو پولیس چیک پوسٹ پر نا کہ بندی کے دوران ملزم فرہاد کو پستول سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے اس کامیاب کاروائی پر پولیس پارٹی کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -