ضلعی حکومت کا پشاورمیں بین الاقوامی طرز کا فٹبال سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ
پشاور( کرائمز رپورٹر)ضلعی حکومت کا پشاورمیں فٹبال کے فروغ کیلئے بین الاقوامی طرز کا فٹبال سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ ‘ پچگی روڈ پر ضلعی حکومت کی ملکیتی زمین استعمال کرنے کافیصلہ ‘ پشاور کی ضلعی حکومت کھیلوں کی فر وغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کی زیر صدارت پشاور میں فٹبال کے کھیل کوفروغ دینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ضلع نائب ناظم سید قاسم علی شاہ ‘ ڈائریکٹرکوارڈنیشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ انجینئر نعمان طارق ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ارشاد خان ‘ڈسٹرکٹ ممبرو چیئرمین سپورٹس کمیٹی مینا خان آفریدی ‘ ڈسٹرکٹ ممبر وسیم اکرم اور ٹوٹل فٹبال کنسلٹنٹ کے حمزہ اصغر نے شرکت کی اجلاس میں پشاورمیں فٹبال کے فروغ ‘ نوجوانوں فٹبال کے کھیل کی جانب راغب کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پرغوروغوض کیا گیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور میں فٹبال کے فروغ کیلئے رنگ روڈ پچگی میں باچا خان مرکز کے قریب ضلعی حکومت کی 28 کنال کی ملکیتی اراضی کے چارکنال اراضی پربین الاقوامی طرز کا فٹبال سٹیڈیم تعمیر کیاجائیگا جس کیلئے ڈائریکٹر کوارڈینیشن صاحبزادہ محمدطارق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جوکہ موقع پر جاکر پی سی و ن کے تیاری کیلئے اپنی سفارشات تیار کریں گی ۔ اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ پشاور کی ضلعی حکومت پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے عین مطابق کھیلوں کی فروغ کیلئے کمر بستہ ہے اس سے قبل بھی ضلعی حکومت ہاکی‘ کرکٹ ‘ٹینس اوردیگر کھیلوں کی فروغ کیلئے موئر اقدامات کرچکی ہے جس میں 6 کروڑ روپے کی لاگت سے یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے سامان ڈسٹرکٹ ممبران کے ذریعے تقسیم کئے جاچکے ہیں انہوں نے کہاکہ سٹیڈیم کی تعمیر سے فٹبال کے کھیل کو فروغ ملے گا اور قومی سطح پر فٹبال کے کھلاڑی پیداہونگے