خیبر ایجنسی ،خوگہ خیل قوم کا ناانصافیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

خیبر ایجنسی ،خوگہ خیل قوم کا ناانصافیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں شنواری خوگہ خیل قوم نے طورخم این ایل سی کے ظلم وزیادتی اور اختیارات سے تجاوزکرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے تبلیغی مرکز سے لنڈیکوتل پریس کلب تک احتجاجی واک کیا اور این ایل سی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے آل کسٹم کلیئر نگ ایجنٹس طورخم کے چیئر مین معراج الدین ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبدالرازق شنواری اور برکت شنواری نے کہا کہ این ایل سی حکام طورخم معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں شنواری خوگا خیل قوم کا این ایل سی طورخم کے ساتھ تین سو کنال زمین کا معاہدہ ہے اسکے علاوہ ایک فٹ زیادہ زمین دینے کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن این ایل سی والے اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں اور ناجائز ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ طورخم میں آباد شنواری قوم کے باچا مینہ کے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے بلکہ لنڈیکوتل تحصیل کے عوام سے طورخم میں روزگار بھی چھین لیا گیا ہے ااور عوام کی زندگی مفلوج کر دی گئی ہے این ایل سی ایک پرائیویٹ ادارہ ہے لیکن وہ اختیارات پولیٹیکل انتظامیہ اور ایف سی کے استعمال کر رہے ہیں جسکی وجہ سے طورخم میں انکے کاروبار، ہوٹلز ،مارکیٹیں بند ہو گئے ہیں اور چھوٹی بڑی ٹرانسپورٹ کھڑی ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ این ایل سی طورخم میں تعینات ریٹائرڈ میجر فضل کو فورا تبدیل کیا جائے اور این ایل سی اپنے اختیارات کے اندر کام کریں انہوں نے محرم کی خاطر طورخم میں احتجاج نہیں کیا محرم کے بعد طورخم میں شدید احتجاج کرکے لنڈیکوتل اور طورخم کو بند کر دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -