ناصر حسین شاہ کا نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کے ساتھ اجلاس

ناصر حسین شاہ کا نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کے ساتھ اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ واطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کے مسائل دیگر صنعتکاروں کی طرح ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ان کے تمام مطالبات جائز ہیں کیونکہ یہ صنعتی مزدوروں کے لئے کام کرکے سہولیات دے رہے ہیں اور حکومت کا فرض بنتاہے کہ صنعتکاروں کو بھی محنت کشوں کی طرح سہولیات دے کر صنعتی ترقی کو مزید فروغ دیا جاسکے ۔یہ بات انہوں نے آج نارتھ کراچی میں صنعتکاروں اور محکمہ محنت کے افسران کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ابنی نارتھ کراچی کیپٹن اے معز خان ،اختر اسماعیل صدر ،سید عثمان علی ،نسیم اختر ،مشیر اسماعیل ،رانا محمد کے علاوہ سیکریٹری محنت عبدالرشید سولنگی ،ڈائریکٹر محنت سندھ خادم بھٹو ،سیکریٹری ویلفےئر بورڈ آصف میمن ،وائس کمشنر سیسی شاہ محمد شاہ ،راجہ الطاف اے سی مائنز لیبر ویلفےئر اور ڈاکٹر ممتاز علی شیخ نے شرکت کی۔صوبائی وزیر محنت نے کہا کہ حکومت سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام صنعتی زونز کے بنیادی ڈھانچہ کی بحالی اور تمام معاملات ان کے فنڈز کے ذریعے انہی کے صنعتی زونز میں ترقیاتی منصوبوں پر لگائے جارہے ہیں اس سلسلے میں ایک ارب کے پیکج برائے صنعتی زون میں سے 25کروڑ نارتھ کراچی زون کے لئے رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعات کے سدباب کے لئے حکومت تمام صنعتی زونز میں فائر ٹینڈرز فراہم کرنے کے لئے کام کررہی ہے نارتھ کراچی کی جانب سے اس سلسلے میں ایک کروڑ روپے کے اعلان کو کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت بھی اس سلسلے میں مثبت جواب دے گی او ر فائر ٹینڈر سمیت اسپتال او پی ڈی ڈاکٹرز کی سہولت فراہم کرے گی سوشل سیکورٹی کی رجسٹریشن کے لئے صنعتکار تعاون کریں تو تمام معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے محنت کشوں اور صنعتکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مکمل تعاون کے وژن کے ساتھ ملک میں معیشت کی بہتری کے لئے صنعتی ترقی کے خواہاں ہیں اور ون ونڈو آپریشن کے تحت سیسی ورکرز ہیلتھ بورڈ اور ٹرانسپورٹ کے مسائل بھی حل کررہے ہیں تمام معاملات مشاورت سے اور اگر کہیں بھی قانون سازی کی ضرورت ہوئی تو ضرور کریں گے انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے لائزن کمیٹی کو فعال بنایا جارہا ہے ۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ واطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہMQM اورPTIدونوں اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے ایک سیاسی عمل ہے دونوں سیاسی پارٹیوں کو حق ہے کہ وہ کوئی بھی سیاسی عمل کریں ،آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی لیکن ہمارے ساتھ ہمیشہ منافقت کی گئی آصف علی زرداری نے کشادہ دلی کا مظاہرہ کیا ہے ۔محنت کشوں کی مراعات وسہولیات کے حوالے سے کہا کہ تیس سال سے رکی ہوئی مراعات ڈیتھ گرانٹ ،شادی گرانٹ 5لاکھ اور ایک لاکھ روپے تک کی گئی جبکہ وفات کی صورت میں جس میں حال ہی میں تقریبا 12ارب روپے محنت کشوں کے لئے وفاق سے دلائے ہیں ٹرانسپورٹ کے زیر التوا منصوبے کے حوالے سے کہا کہ اپنا اپنا نقطہ نظر ہے کئی منصوبوں پر کام کررہے ہیں ترجیحی بنیادوں پر شہر میں ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لئے نئے منصوبوں سمیت نئی بسوں کے منصوبے گرین ریڈ یلو لائن اور نج لائن پر کام کررہے ہیں اور یلو لائن پر کام دوبارہ شروع ہوچکا ہے بہت جلد سندھ بھر میں ایک اچھا اور مضبوط نظام لارہے ہیں بورڈ کے ممبران کی تعداد بڑھانے کے لئے بھی قانون سازی کریں گے تقریب سے کیپٹن معز خان ،سید عثمان علی ،اختر اسماعیل نے خطاب کرکے نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کے مسائل بیان کئے اور شیلڈ بھی پیش کی اجلاس کے بعد صوبائی وزیر محنت نے ایسوسی ایشن کی جانب سے تعمیر کردہ صنعتی کارکنوں کے لئے ڈسپنسری کا افتتاح بھی کیا ۔اس قدم کو سرھاتے ہوئے صوبائی وزیر نے کمشنر سوشل سیکورٹی کو ہدایت کی کہ ڈسپمسری کے لئے عملے کے ساتھ ایک ڈاکٹر اور ایمبولینس فوری فراہم کی جائے ۔