معاشرے کی ترقی اور بقاء کے لئے خواتین کا سیاسی طور پر با شعور ہونا ناگزیر ہے :محمد وسیم
نوشہرہ(بیورورپورٹ ) برڈز کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر ریاض یوسفزئی اور ماسٹر ٹرینر محمدوسیم نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی اور بقاء کے لئے خواتین کا سیاسی طور پر با شعور ہونا ناگزیر ہے۔ خواتین کو سیاسی طور پر با اختیار بنانے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے انکی صلاحیتی تعمیرضروری ہے۔اس مقصد کو ساتھ لے کر بنیادی مربوط دیہی ترقیاتی سوسائٹی(برڈز)Basic Integrated Rural Development society (BIRDS) نے ضلع نوشہرہ میں امریکی عوام کی مدداور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسڈرز فنڈ پروگرامUSAID Small Grants and Ambassador's Fund Program) (کے تعاون سے" خواتین کو سیاسی طور پر با اختیار بنانے اور ان کے موجودہ مسائل کو صلاحیتی تعمیر کے ذریعے حل کرنے کے لئے اقدامات" کے عنوان سے پراجیکٹ کا انعقاد کیا ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر یاسمین اور سماجی کارکن نگار رؤف کاکاخیل بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت برڈز نے خواتین کی سیاست میں کردار اور شمولیت کے حوالے سے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو حل کرنے کے لئے مختلف سرگرمیاں کئیں ان سرگرمیوں میں مقامی حکومت کی منتخب خواتین کونسلرز کو خصوصی اہمیت دی گئی۔برڈز نے ضلع نوشہرہ کے تین تحصیلوں میں سے 20 یونین کونسل کا انتخاب کیا اور ان یونین کونسل میں خواتین کے سیاسی کردار اور سیاست میں شمولیت کے حوالے سے رکاوٹ اور درپیش مسائل کو جانچنے کے لیے سروے انجام دیا۔ اس سروے میں سامنے آنے والے مسائل اور مشکلات کی بنیاد پر صوبائی سطح پرپشاورمیں موجود تقریباًتمام سیاسی جماعتوں کی خواتین عہدیدار کے ساتھ تحقیقی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ان تحقیقی نشستوں اور مباحثوں کے ذریعے صوبائی سطح پر بالعموم اور علاقائی / گاؤں،یونین کونسل سطح پر بالخصوص خواتین کو سیاست میں شمولیت اور خود مختاری کے حوالے سے دشواریوں اور مسائل کو اجاگر کیا گیابرڈز نے پشاور میں صوبائی سطح کپر سیمینار مکا انعقاد کیا ، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ حکومتی نمائندہ گان اور سیاست سے وابستہ خواتین ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر معززین کو مدعوں کیا گیا۔اور تحقیقی معلومات کو رپورٹ کی شکل میں ان کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس رپورٹ کو کتابچے کی شکل میں پختلف سیاسی عہدیداروں میں تقسیم بھی کیا گیا۔ تاکہ خواتین کو درپیش مسائل اور رکاوٹیں مستقبل میں پارٹی کی سطح پر خصوصی طور پر حل کئے جائیں اس پراجیکٹ کے ذریعے خواتین کی صلاحیتی تعمیرکو اجاگر کرنے کے لئے برڈز نے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا ، جن میں ضلع نوشہرہ کے منتخب 20 یونین کونسلوں میں سے 300 خواتین مستفید ہوئی۔ ان ٹریننگ ورکشاپس میں خصوصی طور پر لوکل گورنمنٹ کی خواتین نمائندہ گان ، سول سوسائٹی اور سیاسی سرگرمیوں میں مختلف خدمات انجام دینوالی خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ان ٹریننگ ورکشاپ کے ذریعے خواتین کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔برڈز نے ان ٹریننگ ورکشاپ میں سے ایسی خواتین کا انتخاب کیا جو سیاسی اور سماجی لحاظ سے ذیا دہ فعال تھیں۔ اور ان کے 02 تحصیل اور 01 ضلع کی سطح پر کاکاسز(Caucuses) بنائی۔ اس کے بعد ان کو مزید ایک دن کی تربیت دی گئی ۔ اور ان کو اپنے مسائل کی نشاندہی کرنے، ان کو ترجیحی بنیادوں پر پلین کرنے اور ضلع اور تحصیل انتظامیہ کو پیش کرنے کے بارے میں تربیت دی گئی تربیت کے بعد کاکاسز ممبران نے مختلف ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے میٹینگ کئے۔ اور خواتین تمام مسائل کو عمومی طور پر اور سیاسی مسائل خصوصی طور ان کے سامنے پیش کئے۔اور ان میٹنگ کے ذریعے انتظامیہ کی طرف سے کا فی پیش رفت ہوئی۔