سرڈھیری میں رہزنی کی واردات ،ایک شخص جمع پونچی سے محروم

سرڈھیری میں رہزنی کی واردات ،ایک شخص جمع پونچی سے محروم

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) سرڈھیری میں دن دیہاڑے اسلحہ کے نوک پر ڈکیتی ۔ مسلح موٹر سائیکل سوار وں نے دوسہرہ بازار میں دکاندار پر اسلحہ تھان کر جمع پونجی لے اڑے ۔ سرڈھیری میں نقب زنی ،رہزنی اور چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات سے عوام میں تشویش ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرڈھیری کے حدود دوسہرہ میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مقامی تاجر عثمان ولد لیاقت علی کے دوکان میں داخل ہو کر دکاندار کو پستول کی نوک پر یرغمال بناتے ہوئے نقدی سمیٹ لیتے ہوئے دکاندار کو بری طرح زد کوب کیا ۔ دیدہ دلیر مسلح ڈکیٹ گروہ نے واردات کے بعد باآسانی راہ لی ۔اطلاعات کے مطابق سرڈھیری میں مسلسل واردات سے عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور عوام روزگار زندگی مسدود کرنے پر مجبور ہیں ۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ا من و�آمان کی بگڑھتی ہوئے صورتحال کو قابو کرانے کیلئے ریاست اپنی فرائض پوری کرتے ہوئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -