میپکو ٹیموں کے چھاپے‘ 34 ہزار 517 بجلی چور پکڑے گئے

میپکو ٹیموں کے چھاپے‘ 34 ہزار 517 بجلی چور پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی سپیشل چیکنگ ٹیموں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
نے ریجن بھر میں چھاپے مارکر رواں ماہ کے دوران 34 ہزار 517 بجلی چور پکڑ لئے ۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 17کروڑ 98 لاکھ40ہزارروپے جرمانہ عائدکر دیا گیا اور 3کروڑ 80لاکھ روپے کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروادی گئی ۔ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے والے 1473صارفین کے خلاف صدارتی آرڈی نینس کے تحت مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ پولیس سٹیشنوں کو بھجوائی گئیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے 9آپریشن سرکلوں کے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف پولیس سٹیشنوں کو بھجوائی گئی درخواستوں پر مقدمات کے اندراج کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔میپکو چیف کی خصوصی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف کاروائی پر مامور چیکنگ ٹیموں نے یکم تا 27ستمبر 2017 ؁ء کے دوران ملتان سرکل میں 2345بجلی چوروں کو 3کروڑ 56لاکھ 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا اور 23لاکھ80ہزارروپے وصول کئے ۔ 133بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوائی گئیں۔ ڈیرہ غازی خان سرکل میں 3238بجلی چوروں کو15 لاکھ 51 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا اورپہلے سے عائد کئے گئے جرمانوں میں سے 56لاکھ10 ہزار روپے وصول کئے ۔ 580بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوائی گئیں۔وہاڑی سرکل میں 2191بجلی چوروں کوایک کروڑ 89 لاکھ 30ہزارروپے جرمانہ عائد کیا اوراس میں سے27لاکھ10ہزارروپے وصول کئے ۔81بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوائی گئیں۔بہاولپور سرکل میں 4895بجلی چوروں کوعائد کئے گئے3کروڑ43لاکھ80ہزارروپے جرمانے میں سے 93لاکھ روپے وصول کئے گئے اور 219بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوائی گئیں۔ساہیوال سرکل میں2403بجلی چوروں کوعائد کئے گئے ایک کروڑ56لاکھ80ہزارروپے جرمانے میں سے 9لاکھ90ہزار روپے وصول کئے گئے اور 53بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے تھانوں میں درخواستیں بھجوائی گئیں۔رحیم یار خان سرکل میں10976بجلی چوروں کوعائد کئے گئے2کروڑ90لاکھ20ہزارروپے جرمانے میں سے 46 لاکھ10ہزار روپے وصول کئے گئے اور 233بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوائی گئیں۔مظفرگڑھ سرکل میں3680بجلی چوروں کوعائد کئے گئے ایک کروڑ94لاکھ70ہزارروپے جرمانے میں سے ایک کروڑ3لاکھ80ہزار روپے وصول کئے گئے اور54 درخواستوں ایف آئی آر کے لئے بھجوائی گئیں۔بہاولنگر سرکل میں1732بجلی چوروں کوعائد کئے گئے 79لاکھ20ہزارروپے جرمانے میں سے 2لاکھ 20 ہزار روپے وصول کئے گئے اور4درخواستیں مقدمات کے لئے بھجوائی گئیں۔خانیوال سرکل میں3057بجلی چوروں کوعائد کئے گئے ایک کروڑ73 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے میں سے 18 لاکھ60ہزار روپے وصول کئے گئے اور 116درخواستیں متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں مقدمات کے اندراج کے لئے بھجوائی گئیں۔