تورڈھیر ،گیس کی مین پائننگ کیلئے الہ ڈھیرروڈ کی حد براری آج ہوگی

تورڈھیر ،گیس کی مین پائننگ کیلئے الہ ڈھیرروڈ کی حد براری آج ہوگی

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تورڈھیرمیں سوئی گیس کی مین پائننگ کیلئے الہ ڈھیرروڈ کی حد براری آج ہوگی،ٹاؤن کمیٹی کے چیف گوہرعلی کی نگرانی میں ٹی ایم اے کے 7 افرادپٹواریوں کی نشانات چوناڈال کر واضح کرتے جائیں گے، ایک ہفتہ کے اندراندر کھدائی کا کام شروع ہوگا۔اس سلسلے میں تحصیل ناظم لاہورسہیل خان نے جمعرات کے روزٹاؤن کمیٹی تورڈھیرآفس میں ٹی ایم اے کے اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے ہدایات جاری کردئیے جبکہ میڈیاسے گفتگومیں بتایا ہے کہ تحصیلدارلاہورسے آج جمعہ کے روزتورڈھیراورمتنی چنگن کے دونوں پٹواریوں کوبھیجوانے کا کہاہے تاکہ گیس ایس ایم ایس سے مین پائپ لائننگ کیلئے تورڈھیرتاالہ ڈھیرروڈکی فی الفور حدبراری کی جائے محکمہ مال کے ریکارڈ پر مذکورہ روڈ کی چوڑائی70 فٹ ہے حد برارری کے دوران ٹی ایم اے کے اہلکارزاہد،راجہ،عمرآیاز،ظہور،اکبرخان اورقیصر رحیم کمیٹی چیف گوہرعلی کی نگرانی میں چونا ڈالتے ہوئے حدبراری کے نشانات واضح کرتے جائیں گے اورساتھ ساتھ موقع پر موجود مقامی لوگوں کو خبردار بھی کرتے رہیں گے کہ وہ حد براری میں آنے والی اراضیات میں کھڑی فصلیں اوردرختان خودکاٹ اوراکھاڑدیں تاکہ انکی محنت کا مزید ضیاع نہ ہو بصورت دیگرسرکاری حدودمحکمانہ طورواگزارکرنے سے ناجائز قبضہ جات میں کھڑی فصلیں یادرختان ضائع ہوجانے کااندیشہ ضروررہے گا سہیل خان کامزید کہنا تھا کہ صبح 9 بجے سے11 بجے تک حدبراری انشااللہ مکمل ہوجائیگی جسکے بعدمحکمہ سوئی گیس کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے اگلے ہفتہ کے دوران کھدائی کاکام شروع کروائیں گے دریں اثنا تحصیل ناظم سہیل خان نے نائبرہوڈ کونسل تورڈھیر2 کے ناظم محمدکامران کے ہمراہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول تورڈھیرمیں آئی ٹی روم/ کمپیوٹرلیب کاافتتاح بھی کیا یاد رہے کہ ضلع بھرکے گرلزہائی سکولوں میں اسی طرح کے 36 کمپیوٹرز لیب قائم کئے گئے اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ ایک سکول کے کمپیوٹرلیب پر40 لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ ضلع صوابی بھرکے 35 بوائزہائی سکولوں میں بھی اس قسم کے لیب قائم کئے جارہے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -