محرم الحرام کی 2 چھٹیوں کے باعث دیگر شہروں سے آبائی شہروں کو جانے والوں کارش شروع ہوگیا
ملتان(جنرل رپورٹر)محرم الحرام کی دو چھٹیوں کے باعث کراچی‘ لاہور‘ (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
راولپنڈی اور دیگر شہروں سے آبائی شہروں کو جانے والوں کا رش شروع ہوگیا ۔بیشتر کاروباری افراد جمعرات کو ہی اپنے کاروبار بند کرکے گھروں کو پہنچ گئے ہیں ۔ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور سے آنے والی تمام ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے جبکہ 2اکتوبر11محرم الحرام سے واپسی شروع ہونے کے باعث ایڈوانس دس روز تک بکنگ ہوچکی ہے مسافروں نے رش کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ سے ٹرینوں کی بوگیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔