مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں مضبوط قوت بن کر ابھری ہے :مرتضیٰ جاوید

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں مضبوط قوت بن کر ابھری ہے :مرتضیٰ جاوید

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاویدعباسی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس کااانعقادہوا۔اس موقع پر مختلف اضلاع کے وفود نے شرکت کی ،اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور پر غور و حوس کیا گیااور پارٹی کو مزید مضبوط اورفعال کرنے کی ہدایات کی گئی علاوہ ازیں 2018کے جنرل الیکشن کے حوالے سے مختلف تجاویز پربھی غور کیا گیاتاکہ پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھرے۔اس موقع ضلع پشاورکے صدرحاجی صفت اللہ ماشوکگراورڈسٹرکٹ کونسلررحم دلنوازبھی موجودتھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ جاویدعباسی نے کہاکہ پارٹی عہدیداران پارٹی کو متحدرکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں اور تمام کارکنوں اور ورکروں کے ساتھ نزدیکی روابط رکھے جائے۔انہوں نے کہاکہ کا الیکشن صرف ایک حلقے کا الیکشن نہیں بلکہ یہ الیکشن پاکستان کے سیاست کا 2018کے لئے سیاسی تعین کریگا،اس الیکشن کو پشاور کے تمام عہدیداروں اور ورکروں نے ایک ٹاسک کے طور پر لینا چاہئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع پشاورکے صدرحاجی صفت اللہ ماشوکگرنے کہاکہ پارٹی کے تمام ورکروں کوایک پلیٹ فارم پردیکھناچاہتاہوں،علاقے میں پارٹی کے استحکام کاسہراکارکنوں کے سرہے،پارٹی کی قیادت عوام اورکارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلارہاہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی ڈسپلن کوہرحال میں قائم رکھاجائیگااورمشترکہ اور باہمی مشاورت اتحادواتفاق سے فیصلے کئے جائیں گے،2018کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)ایک نئی قوت بن کرابھرے گی اورحقیقی معنوں میں تبدیلی لیکرآئیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -