قائمہ کمیٹی برائے خوراک کااجلاس

قائمہ کمیٹی برائے خوراک کااجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ خوراک کاایک اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور ایم پی اے بخت بیدار کی صدارت میں جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی، اراکین صوبائی اسمبلی زرین گل اورسردار حسین بابک ،سابق سیکرٹری خوراک عصمت اللہ خان گنڈہ پوراوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے ہرضلع میں گوداموں کی تعمیر، محکمہ خوراک کے ملازمین خاص طورپر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی اسامیوں کو گریڈ 16 سے گریڈ17 میں ترقی دینے، چترال کے لئے منظور شدہ گندم کے 8 گوداموں پر فوری طورپرکام شروع کرنے اورچترال کے لئے دو ڈی ایف سیز کی منظوری کی سفارشات کیں۔ کمیٹی کے اراکین نے سبکدوش ہونے سیکرٹری خوراک عصمت اللہ خان گنڈہ پور کی بہترین کارکردگی اورخدمات کوسراہتے ہوئے ان کی عمدہ صلاحیتوں سے متعلق اعلیٰ حکام کوایک مراسلہ ارسال کرنے کی بھی سفارش کی تاکہ ان کی اصلاحات اورمثبت اقدامات کے بارے میں آگہی ہوسکے۔