ہنگو ،محکمہ صحت اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ

ہنگو ،محکمہ صحت اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو ( بیورورپورٹ)ہنگو محرم الحرام کے دوران انتظامی امور مکمل۔محکمہ صحت اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ۔ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سمیت تمام عملہ موجود رہے گا۔ایمر جنسی ایمبولنسز کی تعداد سات،ٹی ایم اے نے شہر میں لائیٹنگ نظام کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ اہم گزر گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمراز نصب کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران پائیدار امن بر قرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ پولیس اور فورسز کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت اور میونسپل انتظامیہ نے بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔تحصیل ناظم ہنگو عامر غنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کے بہتر انتظامات کرتے ہوئے ساتھ ہی ساتھ مین بازار اور محلہ جات میں سٹریٹ لائٹس کا نظام مزید موثر جبکہ اہم گزر گاہوں کی ٹو پھوٹ کے شکار مقامات کا مرمتی کام بھی مکمل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ نے ڈی سی آفس میں مین کنٹرول روم فعال بنانے کے ساتھ ساتھ مین شہر میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمراز نصب کئے اورکئے گئے انتظامات کے تحت فائر بریگیڈ نظام فعال اور ریسکیو 1122کی ٹیموں کی ذمہ داریاں بھی ٹی ایم اے کے ذمہ ہوں گے۔دریں اثناء ایم این ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو ڈاکٹر ضیاء الرحمان خلیل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران صحت کے شعبے میں عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈاکٹر ،پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے سمیت مجموعی طور پر سات ایمبولنسز گاڑیاں ہمہ وقت موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں اور ہسپتال عملہ کو فرائض کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔