شبقدر ،دریرینہ عداوت پر خاتون سمیت 3افراد قتل
شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر تھانہ سروکلی کے خدود میاں کلی میں دیرینہ دشمنی کے بناء پر خاتون سمیت تین افراد قتل ، جان بحق تینوں افراد کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا ، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ، تفصیلات کے مطابق شبقدر تھانہ سرو کلی کے علاقہ میاں کلی میں دیرینہ دشمنی کے بنا ء پر صدیق ولد سیف اللہ نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا ، اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، مقتولین میں جمیلہ ولد افضل خان ، افضل ولد فضل اور ابوزر ولد مثل خان شامل ہیں ، تینوں لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا ، جہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشوں کو ورثاء کو حوالے کر دیا گیا ، واقعہ کی ایف ائی ار تھانہ سروکلی میں صدیق ولد سیف اللہ کے نام پر درج کیا گیا ، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں کررہی ہے ،