بی ایس پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب
مردان( بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے فیکلٹی آف فزیکل اینڈ نیومیریکل سائنسز کے B.S پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔جس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ نیومیریکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب نے کی۔تقریب میں ڈیپارٹمنٹ آف مھتس، فزکس ، کمپیوٹر سائنس اور سٹیٹیسٹکس کے سربراہان اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ نیومیریکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کئے ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تحقیق کے میدان میں عبدالولی خان یونیورسٹی آپ کو ہر قسم کی پلیٹ فارم فراہم کرے گی ۔اومزید اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی کے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔اور ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں او ر امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح اعلیٰ تعلیم کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔اور اپنے ملک وقوم اور یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔آخر میں پوزیشن ہولڈرطلباء و طالبات کے اعزاز میں فیکلٹی آف فزیکل اینڈ نیومیریکل سائنسزنے ظہرانہ پیش کیا۔