میپکو ریکوری ٹیموں پر تشدد کے واقعات تھم نہ سکے‘ میٹر اتارنے والے اہلکار کی پھینٹی
ملتان (سٹاف رپورٹر ) نادہندہ صارف نے میٹر اتارنے والے میپکو اسسٹنٹ لائن مین کی ’’پھینٹی ‘‘ لگا دی۔مارپیٹ سے اے ایل ایم غلام عباس زخمی ہو گیا۔ کپڑے پھٹ گئے۔بتایا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
گیا ہے کہ واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن کا اے ایل ایم غلام عباس ولد اللہ بخش صارف شیر زمان بابر کے بل کی ادائیگی چیک کرنے گیا تو بل ادا نہیں کیا گیاتھا ۔اے ایل ایم کی جانب سے میٹر اتارنے کی کوشش کرنے پر شیر زمان بابر نے ذیشان اقبال اور 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ غلام عباس پر ڈنڈوں سے تشددکیا۔اطلاع ملنے پر ایس ڈی او واپڈا ٹاؤن طاہر صدیق سٹاف کے ہمراہ پہنچا تو نادہندہ صارف گھر کو تالہ لگا کر فرار ہو گیا ۔ مقدمہ کے اندراج کے لئے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ میپکو کی ریکوری ٹیموں پر تشدد کے واقعات معمول بن چکے ہیں ملازمین کے زخمی ہونے اور ایسے واقعات میں ملوث ملزموں کے خلاف کمپنی کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ میپکو کے 2سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے ایسے واقعات میں ملوث ملزموں کے خلاف میپکو کی جانب سے مقدمات کے اندراج اور کیسوں کی پیروی کا اعلان کیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا ۔
پھینٹی