ملتان میں پہلی بار لگژری اے سی کمروں میں انٹر کلاسز کا اجراء

ملتان میں پہلی بار لگژری اے سی کمروں میں انٹر کلاسز کا اجراء

  

ملتان ( اعجاز مرتضیٰ سے )ملتان میں پہلی بار 3ایلمنٹری ٹیچرزٹریننگ کالجزکے لگژری ائرکنڈیشنڈ رومز میں انٹر میڈیٹ کی کلاسز شروع ہو گئیں ۔ انتہائی معمولی فیس میں طلبا وطالبات کو بہترین (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

سہولیات فراہم کر دی گئیں۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے چند ماہ قبل ملتان سمیت صوبے بھر کے گورنمنٹ ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالجز میں انٹر میڈیٹ کی کلاسز کے اجرا کا فیصلہ کیا اور اس پر فوری طور عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا جس کے نتیجے میں ملتان میں بھی گورنمنٹ ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج 6نمبرچونگی ‘گورنمنٹ ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج برائے خواتین نواں شہر اور گورنمنٹ ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج رنگیل پور میں ایف ایس سی پری میڈیکل‘ پری انجینئرنگ‘ آئی سی ایس اور ایف اے کی کلاسز ائر کنڈیشنڈ رومز میں شروع کر دی گئی ہیں ۔ان کالجز میں طلبا وطالبات کے لئے سالانہ فیس صرف2300روپے ہے جو 200روپے ماہانہ سے بھی کم بنتی ہے جبکہ ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کی ماہانہ فیس 900روپے ہے ۔ پرنسپل گورنمنٹ ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج6نمبر چونگی کے پرنسپل احمد فاروق ملغانی نے بتایاکہ حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے بھرپور وسائل فراہم کر رہی ہے اور طلبا وطالبات کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے مشن پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالجز میں پی ایچ ڈی اور ایم فل اساتذہ طلبہ کو تعلیم دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ائرکنڈیشنڈ کلاس رومز میں کلاسز کے اجراکا بڑا اچھا رسپانس ملا ہے۔ امید ہے کہ حکومت پنجاب ائر کنڈیشنڈ کلاس رومز کا دائرہ کار مزید بڑھائے گی ۔

ائیر کنڈیشنڈ کلاسز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -