طوطل پورہ کے رہائشی کے دھڑ جڑے بچوں کا آپریشن ‘ ایک بچا لیا گیا

طوطل پورہ کے رہائشی کے دھڑ جڑے بچوں کا آپریشن ‘ ایک بچا لیا گیا

  

ملتان(وقائع نگار) چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج دھڑ جڑے بچوں کا آپریشن کرکے ایک بچے کو بچا لیا گیا ہے۔ محلہ طوطل پورہ کے رہائشی مشتاق کے نوزائیدہ دھڑ جڑے بچوں کو چلڈرن(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کمپلیکس میں داخل کروایا گیا تھا۔ جس میں ایک بچہ دوسرے بچے سے جڑا ہوا تھا۔ چلڈرن کمپلیکس کے ماہر امراض اطفال جراحی پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی نے ٹیم کے ہمراہ جمعرات کے روز آپریشن کرکے نا مکمل بچے کو الگ کردیا ہے۔ دونوں بچوں کا جگر، خون کی نالیاں ایک تھیں، مکمل بچہ جس کا نام والدین نے محمد عارف رکھا تھا۔ اسے بچالیا گیا ہے۔ جبکہ نا مکمل بچہ جس کا نام محمد جنید رکھا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد فوت ہوگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق والدین کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا۔ اور ان سے آپریشن کی اجازت بھی لی گئی ۔ کیونکہ نا مکمل بچے کے بچنے کے امکانات نہ تھے۔ مگر مکمل بچہ بچ گیا۔ جو فی الحال خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -