کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات اور عمارات مسمار کرنے کا فیصلہ

کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات اور عمارات مسمار کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں میں غیر قانونی پلاٹ اور غیر قانونی عمارات کو مسمات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھاری اور کچی آبادی کا خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی سیل کے سربراہ ڈائریکٹر کچی آبادی عبدالغنی جوکھیو اور ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہونگے، ایس بی سی اے اورکچی آبادی مشترکہ غیر قانونی عمارات کے خلاف کارروائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں غیر قانونی لیز شدہ پلاٹوں اور فلیٹس کو مسمار کیا جائیگا،قبضہ مافیا عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، غیر قانونی بلند عمارات تعمیر کرکے عوام کو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو بلڈر مافیا سے نجات دلائین گے، قبضہ مافیا بلڈر کی وجہ سے سندھ حکومت کے ریونیو کو نقصان پہنچ رہا ہے، قبضہ مافیا کو کچی آبادیوں میں قبضوں کی بالکل اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا عوام کچی آبادیوں میں بننے والے غیر قانونی فلیٹس یا عمارات میں سرمایہ کاری نہ کریں،کچی آبادی کے مکینوں کو منظم شکل میں لانے کے لیے بھی منصوبہ بندی کریں تاکہ ان میں بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں اور اس عمل میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے ہنگم او بے ترتیب کچی آبادیوں کو باقائدہ پلاننگ کے تحت لیز دی جاسکے، اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک علیحدہ سیل بنایا ہے۔