پی ٹی آئی اور ن لیگ میں مک مکا ہو چکا ہے،سینیٹر عاجز دھامرہ

پی ٹی آئی اور ن لیگ میں مک مکا ہو چکا ہے،سینیٹر عاجز دھامرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کچھ بھی ادھر اودھر کی باتیں کریں لیکن اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ان کا ن لیگ حکومت کے ساتھ مک مکاؤ ہو چکا ہے،پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں صد فیصد مک مکا ہو چکا ہے، سینیٹ میں پی ٹی آئی نے پارٹیز ایکٹ ترمیمی بل میں ن لیگ کی حمایت کی، اور اب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی والی بات بھی مک مکاؤ کا حصہ ہے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن کو توڑ پھوڑ کا شکارکرنے کا عمل بھی ن لیگ سے اپنا وعدہ وفا ئی کا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ نعیم الحق بھائی،حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے، عمران خان خود کو نا اہل ہونے سے بچانے کے لیے حکومت سے مک مکاؤ کر رہا ہے، پارٹیز ایکٹ ترمیمی بل میں ن لیگ کی حمایت کو ’’غلطی‘‘ کہنا مک مکاؤ کا اعتراف ہے۔