اعظم علی صدیقی ایڈوکیٹ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن اعظم علی صدیقی ایڈوکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لوحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندئ درجات کیلئے دعا کی۔ بعدازاں مرحوم کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان اور ایم کیو ایم پاکستان لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج و رکن رابطہ کمیٹی نعیم صدیقی، ٹاؤن و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی۔