اسپتالوں میں سہولتوں کی عدم فراہمی عدالت نے فوکل پرسن کو طلب کرلیا

اسپتالوں میں سہولتوں کی عدم فراہمی عدالت نے فوکل پرسن کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر چیف سیکرٹری سندھ کے فوکل پرسن کو 16نومبرکو طلب کرلیاہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور بنیادی طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق شکار پور بم دھماکے بعد زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم نا کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار شہاب استو نے کہا کہ شکار پور کا شمار سندھ کے اہم ترین اضلاع میں ہوتا ہے۔ سول اسپتال شکار پور میں بنیادی طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ شکار پور بم دھماکے کے بعد اسپتال میں سہولیات نا ہونے کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں۔ حکومت سندھ سے شکار پور میں بنیادی طبی سہولیات اور بجٹ کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کے فوکل پرسن کو 16 نومبر کو طلب کرلیاہے۔