گلستان جوہر ،خواتین کو چاقو کے وارکرکے زخمی کرنے والا تاحال آزاد

گلستان جوہر ،خواتین کو چاقو کے وارکرکے زخمی کرنے والا تاحال آزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر) گلستانِ جوہر میں خواتین کو چاقو کے وار کرکے زخمی کرنے والا ملزم کئی دن گزرنے کے باوجود پولیس کے شکنجے میں نہ آسکا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اچانک نمودار ہوتے ہیں اور خواتین کو چاقو کے وار کرکے زخمی کرکے فرار ہوجاتے ہیں، کئی روز گزرنے کے باوجود علاقے کی پولیس ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔ایس پی گلشنِ اقبال غلام مرتضی بھٹو نے بتایا کہ متاثرہ خاندان پولیس سے تعاون کررہے ہیں، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا تھا، جسے تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔پولیس کے مطابق 25 اور26 ستمبر کو ہونے والے چار واقعات میں ایک ہی ملزم ملوث ہونے کا امکان ہے، شارع فیصل اورگلستانِ جوہر پولیس مقدمات درج کرکے متاثرہ خواتین کے بیان ریکارڈ کرے گی اورمیڈیکل رپورٹ بھی حاصل کی جائے گی۔دوسری جانب متاثرہ خاندان، پولیس حکام سے ملزم کو جلدکیفرِ کردار تک پہنچانے کی اپیل کررہے ہیں، ایک زخمی لڑکی کی والدہ نیاپیل کی ہے کہ ہم غریب ہیں اورسرکاری خرچ پربیٹی کا علاج کرایا جائے۔ چاقو کے وارسے زخمی 13 سالہ لڑکی نے بتایا کہ اتنا اچانک حملہ ہوا کہ اسے کچھ سمجھ ہی نہ آیا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔