فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے اولڈ بہاولپور روڈ پر المائدہ پیزا گارڈن کو 25ہزار روپے،بستی ملوک چوک پر نیو فوڈ میلہ کو5ہزار،لطف آباد میں ٹیسٹی کلب چرغہ ہاؤس اینڈ باربی کیو،مٹوٹلی شجاع آباد میں واقع ملازم ڈھابہ،اڈاراجہ رام میں واقع بسم اللہ چرغہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ہوٹل،آصف سوئیٹس، سنی آبِ حیات ملک شیک،کمبوہ ڈرنک کارنر کودی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،حشرات کے فضلے کی موجودگی،تیل کی تبدیلی کے ریکارڈکو ٹھیک سے مرتب نہ کرنے،گوندھے ہوئے آٹے میں بال کی موجودگی،حشرات کی روک تھام کے انتظامات کی عدم موجودگی،گندے اور ٹوٹے ہوئے برتن،فرش پر پانی کی موجودگی، کچرا دان کھلے ہونے،نالیوں کے کھلا ہونے،ٹوٹے ہوئے فریزر کے استعمال،خوراک کے ڈھکے نہ ہونے ،ورکرز کے ذاتی سامان اور سگریٹ کے ٹکڑوں کی پراسیسنگ ایریا میں موجودگی،خوراک زمین پررکھے جانے،اشیاء خوردونوش پر لیبلز کی غیر موجودگی،بچے ہوئے کھانے کی فریزر میں موجودگی،کھلے کیچپ کے استعمال،کیچپ میں سٹارچ کی موجودگی،مکڑی کے جالوں کی موجودگی،ورکرز کے سر اور ہاتھوں کے ڈھکے ہوئے نہ ہونے کی وجہ سے بھاری تعداد میں جرمانے کیے گئے۔ضلع خانیوال میں نیازی چوک اور چک شہانہ روڈ پرفورٹ ریسٹورنٹ پر 150گرام نان فوڈ گریڈ کلر،500گرام ایکسپائرڈ کسٹرڈ اور 6کلو گرام مضرِ صحت سبز ی کو تلف کرتے ہوئیناقص صفائی کے انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکل نہ ہونے ،پروسسینگ ایریاء میں مکھیوں کی بہتات،خوراک کو بغیر ڈھانپے رکھنے ،زمین پر سٹور کرنے اورگندے بدبودار ماحول پر جرمانہ جبکہ نرالا سویٹس اور نرالا برگر پوائنٹ کو وارننگ لیٹرز جاری کئے۔ضلع وہاڑی کی ٹیم نے بورے والا میں کاروائی کرتے ہوئے لاہوری چکن بروسٹ جوئیہ روڈ ، فریاد ہوٹل امام بارگاہ روڈ ، الفرید نان شاپ اینڈ ناشتہ پوائنٹ جوئیہ روڈ، نعیم برگر پوائنٹ،ڈیسنٹ سموسہ ہاؤسHبلاک ریشم گلی، عرفان علوی لاہوری ناشتہ، علوی نان شاپ، الجنت ناشتہ پوائنٹ، ماشاء اللہ ناشتہ پوائنٹEبلاک لیبر ہال روڈ، المدینہ فوڈز اینڈ ہوٹل، قادر ہوٹل گگو منڈی کا معائنہ کیا اورصفائی کے انتظام انتہائی ناقص ہونے، مکھیوں کی بہتات اور حشرات کی روک تھام کے لئے مناسب انتظام نہ ہونے، کاریگروں کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے پر بہتری کے اصلاحی نوٹس دیئے اور محرم الحرام میں تیار کئے جانے والے لنگر کے حوالے سے خصوصی حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات دیئے۔نیز الفرید نان شاپ اینڈ ناشتہ پوائنٹ جوئیہ روڈ سے5کلو باسی کھانا اور نعیم برگر بوائنٹ جوئیہ روڈ شہباز چوک سے 2کلو باسی کھانا موقع پر ضائع کروایااور ڈیسنٹ سموسہ ہاؤسHبلاک ریشم گلی، نعیم برگر پوائنٹ جوئیہ روڈ شہباز چوک پر ورکرز کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے، اشیاء خوردونوش زمین پر سٹور کرنے ، کچن کی حالت بنہایت گندی ہونے پربھاری جرمانہ کیا۔