کے الیکٹرک کی ماحولیاتی اثرات کا جائزہ رپورٹ پر عوامی سماعت

کے الیکٹرک کی ماحولیاتی اثرات کا جائزہ رپورٹ پر عوامی سماعت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے نئے 900میگا واٹ بن قاسم پاور اسٹیشن III پروجیکٹ کے حوالے سے ماحولیاتی اثرات کی جائزہ رپورٹ پر کراچی کے مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت منعقد ہوئی ۔ اس سماعت میں ماہرین ماحولیات، انجینئرز، تعلیمی ماہرین، سول سوسائٹی کی تنظیموں، میڈیا، عوامی نمائندوں اور کے الیکٹرک کے نمائندوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس سماعت کا اہتمام سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) نے کیا تھا۔کے الیکٹرک کی بن قاسم سائٹ پر ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے 900میگا واٹ کے Re-gasified Liquid Natural Gas (RLNG)بن قاسم پاور اسٹیشن III کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کواپ گریڈ کرنے کا کام بھی سرانجام دیا جائے گا۔تکمیل کے بعد اس پراجیکٹ کا شمار ملکی پاور سیکٹر میں نجی شعبے کی جانب سے کی جانے والی چند بڑی سرمایہ کاریوں میں سے ہوگا۔یہ پلانٹ 450میگا واٹ کے دو پاور یونٹس پر مشتمل ہے ۔ پہلے یونٹ سے 2018کے موسم گرما تک بجلی کی پیداوار ہمارے اہداف میں شامل ہے جبکہ 2019 کے آخر تک دوسرے یونٹ کے کمیشنڈ کی توقع ہے۔تکمیل کے بعد BQPS-III پراجیکٹ کا شمار ملکی پاور سیکٹر میں نجی شعبے کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی جس میں تمام ریگولیٹری گائیڈلائنز کی تعمیل کی جائے گی۔کے الیکٹرک کے نمائندوں نے حاضرین کو بن قاسم پاوراسٹیشن IIIکی اہمیت کے بارے میں بتایاکہ اس سے کراچی میں بجلی کی فوری اور بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ’’یہ پروجیکٹ ادارے کے فیول مکس کو بہتر بنانے کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے جس کے مثبت اثرات صارفین تک پہنچیں گے۔نئے پاور پراجیلٹس اور ٹرانسمیشن وڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو مستحکم کرنا کے الیکٹرک کی اولین ترجیح ہے ۔پاور یوٹیلٹی ٹرانسفارمیشن کے عمل کو مزید مستحکم کرنے اور اپنے صارفین کے لیے بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی میں اضافہ کرنے کے لیے بھی موثر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ٹرانسمیشن انہانسمنٹ پلان (TP-1000) کے تحت ترقیاتی کاموں پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس پروجیکٹ کی مالیت 450ملین امریکی ڈالرز ہے۔‘‘سوشل انویسٹمنٹ پروگرام کے بارے میں کے الیکٹرک کے نمائندے نے بتایا ،’’پاور یوٹیلٹی نے واٹر پیوریفکیشن کے دو پلانٹ نصب کیے ہیں جن سے بن قاسم ٹاؤن کے رہائشیوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اس کے علاوہ کے الیکٹرک کی جانب سے مستقل بنیادوں پر کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے اقدامات کے طور پر فری ہیلتھ کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں ۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساتھ شراکت میں گرین زونز کے قیام کے علاوہ کے الیکٹرک مینگرووز کے 50,000پودے لگانے کا عزم بھی رکھتا ہے۔مزید برآں، ہم قریبی آبادیوں کے غیر ہنرمند مزدروں کو بھی بھرتی کریں گے جس سے مقامی آبادیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔‘‘حاضرین کو پاور یوٹیلٹی کے CSR اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا جس کے تحت یوٹیلٹی صحت مراکز اور سماجی تنظیموں کے ساتھ کئی پلیٹ فارم پر بجلی کی بلا معاوضہ اور سستی فراہمی سے 39لاکھ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کا باعث بن رہا ہے۔مزید برآں، کے الیکٹرک نے اپنی کلائمٹ چینج اقدامات کے تحتWWF اور دیگر معاون اداروں کے ساتھ شراکت میں 67,000سے زائد پودے لگائیں ہیں۔ کے الیکٹرک اس سال کے آخر تک 100,000درخت لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -