سندھ ہائی کورٹ کا 12 جھیلوں سے قبضہ فوری ہٹانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا 12 جھیلوں سے قبضہ فوری ہٹانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے کی 12 جھیلوں سے قبضہ فوری ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو صوبے کی 12 جھیلوں پر تجاوزات، قبضہ اور لائسنس یافتہ ماہی گیروں مچھلی کا شکار کرنے سے متعلق ماہی گیروں کی تنظیم پاکستان فشر فوک فورم کی درخواست پر سماعت سماعت ہوئی۔ درخواستگزار محمد علی شاہ کے وکیل نے کہا کہ سندھ کی 12 جھیلیں ہیں جہاں ماہی گیر اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ با اثر لوگوں نے جھیلوں پر قبضے کر کے ماہی گیروں کو اپنے قانونی حق سے محروم کر دیا ہے۔ ضلع سجاول کنپور جھیل کی 1100 ایکڑ اراضی قبضہ ہے۔ کنپور جھیل میں لائسنس کے باوجود ماہی گیر داخل نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے سندھ بھر کے جھیلوں سے قبضہ اور تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دی۔فشریز آرڈیننس کے تحت ماہی گیروں کو لائسنس جاری کئے جائیں ۔ عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے درخواست نمٹا دی۔