شجاع آباد‘ ٹھیکیدارکی بلدیہ افسران سے ملی بھگت‘ محرم روٹس پر ناقص ترقیاتی کاموں کا انکشاف

شجاع آباد‘ ٹھیکیدارکی بلدیہ افسران سے ملی بھگت‘ محرم روٹس پر ناقص ترقیاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)بلدیہ شجاع آباد محرم روٹ کی تعمیر میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے ٹھیکیدار کی بلدیہ افسران سے ملی بھگت کارپٹ روڈ بنانے کی بجائے ناقص لوکل میڈ ٹف ٹائل میٹل روڈ پر لگانا کر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے لگے ہیں معلوم ہوا ہے کہ محرم روٹس کیلئے بلدیہ نے ٹینڈر جاری کیا جس (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
میں محرم روٹس کو کارپٹ روڈ ظاہر کیا گیا ٹھیکیدار اور بلدیہ کے ایس ڈی او، سب انجینئر کی ملی بھگت سے کارپٹ روڈ بنانے کی بجائے ناقص ٹف ٹائل لگائی جا رہی ہے پہلے سے بنے میٹل روڈ پر مٹی ڈال کر کمپیکشن کئے بغیر ناقص لوکل میڈ ٹف ٹائل لگائی جا رہی ہے اس ضمن میں ایس ڈی او اعجاز ارشدسے موقف لیا گیا جنہوں نے بتایا کہ میرے پاس اضافی چارج ہے سب انجینئر طارق ہی اس کام کو کرا رہا ہے جب سب انجینئر طارق سے فون پر موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کونسلر کے کہنے پر ہی کارپٹ روڈ کی بجائے ٹف ٹائل لگا رہے ہیں ٹف ٹائل ملتان سے منگوائی جا رہی ہے جو معیاری ہے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ کی انکوائری کر ا کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کارپٹ روڈ تعمیر کرایا جائے ۔