سال گزر گئے ،وزیر اعلیٰ کا ایک ہزار سی این جی بسیں آپریشنل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا

سال گزر گئے ،وزیر اعلیٰ کا ایک ہزار سی این جی بسیں آپریشنل کرنے کا خواب ...

  

لاہور( اسد اقبال) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو سفری سہو لیات کی فراہمی کے لیے ایل ٹی سی کے زیر اہتمام لاہور میں مختلف روٹس پر چائنہ سے درآ مد کی جانے والی ایک ہزار سی این جی بسیں آپر یشنل کر نے کا خواب 5سال گزرنے کے باو جو د شر مند ہ تعبیر نہ ہو سکا ، لاہور میں سفر ی سہو لیات کا فقدان تا حا ل بر قرار ، روزانہ ہزاروں شہریو ں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے مسائل کا سا منا ہے ۔ دوسری جانب لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی حکام کے مطابق ایل ٹی سی صو بائی دارالحکومت کے روٹس پر 370سے زائد سی این جی اور ڈیزل بسیں آپر یشنل کر کے لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کو پورا کر نے میں پیش پیش ہے جبکہ مزید بسوں کے لیے محکمہ کو سمری بھجوائی گئی ہے ۔’’پاکستان‘‘ کی رپورٹ کے مطا بق لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی نے شہر یو ں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے اور 102سے زائد روٹس پر ملا زمت کی غر ض سے سفر کر نے والے شہریو ں اور طلباء و طا لبات کو اپنی منزل تک پہنچنے میں تا خیر کا سا منا کر نا پڑ تا ہے ۔رپورٹ کے مطا بق لاہور بھر میں روزانہ لا کھو ں مسا فر پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کر تے ہیں جس کے لیے کم از کم 1600سی این جی بسو ں کی ضرورت ہے تاہم اس وقت لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے زیراہتمام 370 کے قر یب مسا فر بسیں چل رہی ہیں جو ضرورت سے بہت کم ہیں اور شہریو ں کو سفر کر نے میں دشواریو ں کا سا منا ہے۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ حیدر لطیف نے’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ایل ٹی سی صو بائی دارالحکو مت کے باسیوں کو آسان ، سستی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات سر گر م عمل ہے اور گزشتہ دوسال میں ایل ٹی سی نے جہاں ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کروایا ہے وہیں سٹو ڈنٹ کارڈ ، ہینڈی کارڈ ، سپیشل پر سن کارڈ اور نئے بس سٹاپ بناتے ہوئے شہر میں قائم غیر قانونی اڈوں کو ختم کیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت لاہور کے مختلف روٹس پر 380سی این جی بسیں اور شہرکے تینتیس روٹس پر سینکڑوں ویگنیں آپریشنل ہیں ۔حیدر لطیف نے کہا کہ سی این جی کی بندش کے باعث حکومت نے ڈیزل بسیں درآمد کیں جن کو روٹس پر آپریشنل کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے ملحقہ چھوٹے شہروں کامونکی ، مریدکے ، شیخوپورہ ، نارنگ منڈی ،پتوکی اور قصوروغیرہ میں بھی ایل ٹی سی کی بسیں شہریوں کو آسان اور بہترین سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں ۔ صو بائی دارالحکومت کے کئی ایک بس سٹاپوں پر سولر انرجی سسٹم لگایا گیا ہے جس کے باعث مسافروں خصوصا خواتین کو رات کے وقت آسانی ہوتی ہے ۔خواجہ حیدر لطیف نے کہاایل ٹی سی سینکڑوں بسیں آپریشنل کر نے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دے رہی ہے اور آنے والے دنوں میں لاہور میں ہر روٹ پر ایل ٹی سی کی ضرورت کے مطابق بسیں آپریشنل نظر آئیں گی۔

سی این جی بسیں

مزید :

کراچی صفحہ آخر -