نارووال،نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق

نارووال،نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق

  

نارووال(نمائندہ خصوصی)نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دوافرادکوموت کے گھاٹ اتاردیا،پولیس نے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا،لواحقین کی جانب سے پولیس کو اندارج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی گئی۔قتل کی سنسنی خیز واردات مخالفت کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نارووال مریدکے روڈ پر دایتول پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں لالہ سیدہ کے رہائشی محمد عارف عمر 45سال،اور سیف اللہ عمر32سال مرغیوں کی سپلائی کاکام کرتے تھے ۔ اپنی گاڑی پر نارووال جارہے تھے ، پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے۔

ناروال قتل

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -