سندھ بھر کی جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کی جائیں، عدالت عالیہ
کراچی(این این آئی) عدالت نے سندھ بھر کی جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیاہے۔سندھ ہائی کورٹ میں ماہی گیروں کی تنظیم پاکستان فشرفوک فورم کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزارمحمد علی شاہ نے کہا کہ با اثرلوگوں نے جھیلوں پرقبضے کرکے ماہی گیروں کو اپنے قانونی حق محروم کردیا ہے۔عدالت نے کہا کہ فشریزآرڈیننس کے تحت ماہی گیروں کولائسنس جاری کئے جائیں۔ عدالت نے سندھ بھرکے جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی احکامات پرعمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
سندھ ہائیکورٹ