اوکاڑہ سے لاہور آنے والی ایمبولینس کا وینٹی لیٹرکام کرنا چھوڑ گیا،مریضہ جاں بحق

اوکاڑہ سے لاہور آنے والی ایمبولینس کا وینٹی لیٹرکام کرنا چھوڑ گیا،مریضہ جاں ...

  

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سرکاری ایمبولینس میں مریضہ کو لاہور لے جاتے ہوئے آکسیجن سلنڈر ختم ہو جانے سے مبینہ طور پر ساٹھ سالہ خاتون دم توڑ گئی جاں بحق مریضہ کے ورثا نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چار روز قبل علاج معالجہ کے لیے سعیداں نامی ساٹھ سالہ خاتون کو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گزشتہ روز اسے لاہور ریفر کر دیا مریضہ سعیداں بی بی کے ورثا اس کو سرکاری ایمبولینس میں لاہور لے جا رہے تھے مریضہ کو لگائی جانے والی آکسیجن کا سلنڈر مبینہ طور پر راستہ میں ختم ہو جانے سے خاتون سعیداں بی بی کی موت واقع ہو گئی خاتون سعیداں بی بی کے ورثا نے میڈیا کے سامنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کی موت ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر ختم ہو نے سے ہوئی ہے جس کے ذمہ دار ایمبولینس ڈرائیور اور ہسپتال کا عملہ ہے جن کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اس حوالے سے ایم ایس اسلم قائم خانی کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو رابطہ نہ ہو سکا ۔

مریضہ جاں بحق

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -