شہبازشریف کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے حالیہ متعدد ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اورامید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ قوم کی دعائیں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت کیلئے فیلڈنگ، بالنگ اور بیٹنگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستانی کھلاڑی سری لنکا سے جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔