وزیراعلیٰ کا سابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ نعمان کی والدہ اور سابق چیئرمین ایف بی آر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق رکن صوبائی اسمبلی حافظ میاں محمد نعمان کی والدہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شیخ سجاد حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اظہار تعزیت