اقوام میں بہتر تعلقات کیلئے پارلیمانی سفارتکاری بہترین ہے،رضا ربانی

اقوام میں بہتر تعلقات کیلئے پارلیمانی سفارتکاری بہترین ہے،رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے موجودہ دور کو پارلیمانی سفارتکاری کا دور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے قوموں کے درمیان بہتر تعلقات کو پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے مابین دوستانہ تعلقات ہیں اوردونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی سطح پر وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحرین کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اور بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین علی بن الصالح سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ اعلیٰ سطح ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق، سینٹ میں پاکستان بحرین دوستی گروپ کے سربراہ حافظ حمداللہ ، سینیٹرز ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، اعظم خان سواتی، محمد طلحہ محمود، مشاہد حسین سید اور ستارہ ایاز موجود تھے۔سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے گذشتہ روز بحرین کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دورِ جدید میں اسلامی دنیا کے مسائل سے روگردانی نہیں کی جاسکتی۔فلسطین ، کشمیر اورمیانمار میں ہونے والے مظالم اور تشدد اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام برداشت سے باہر ہورہے ہیں۔
رضا ربانی