جامعہ کشمیر نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مہم شروع کردی

جامعہ کشمیر نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مہم شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)ماحولیاتی آلودگی ناک ،گلے ،پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث ،جامعہ کشمیر نے مہم شروع کر دی،شعبہ پبلک ہیلتھ کے طلبہ نے پہلے مرحلے میں سیکڑوں ٹریفک پولیس اہلکاروں میں فیس ماسک تقسیم کر دیے ،کڑھتی دھوپ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس اہلکاران کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،شعبہ کے طلبہ نے مہم کو منظم بنیادوں پر چلانے کے لیے پبلک ہیلتھ سوسائٹی بھی قائم کر دی ،معاشرہ سے لوگوں میں مختلف بیماریوں کے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کو آزادکشمیر بھر میں وسعت دینے کا فیصلہ ،آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی شعبہ پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمی نار میں باقاعدہ طور پر اس مہم کو لانچ کیا گیا،سیمی نار سے کوآرڈنیٹر شعبہ پبلک ہیلتھ ڈاکٹر عدنان الطاف ،ڈاکٹر الیاس ،ریاض الرحمن شیخ ،راجہ اکرام خان ،جنید منیر ،عاصمہ رحمان ،صدف بیگ ،ساجد اعوان ،رحمت بی بی ودیگر نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فضا میں موجود مختلف کیمیکلز ودیگر ذرات انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں جو کہ ناک ،گلے ،پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں اور کینسر جیسے موذی مرض کے باعث بن سکتے ہیں ،مقررین نے آزاد حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کو روکنے اور آگاہی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ،اس موقع پر طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے بیماریوں سے آگاہی اور ان کے بچاؤ کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھیں گے۔