شاندار محفل نعت منعقد کرانے پر پرنسپل سکول کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک آصف ا عوان

شاندار محفل نعت منعقد کرانے پر پرنسپل سکول کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک ...

  

دینہ(تحصیل رپورٹر )سٹینڈرڈ ایجوکیشن سکول دینہ شاندار محفل نعت پر پرنسپل عظمیٰ ناز ،وائس پرنسپل مریم لیاقت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ملک آصف ا عوان این اے 71، کامران بٹ، تفصیلات کے مطابق سٹینڈرڈ ایجوکیشن سکول دینہ میں مقابلہ حسن نعت خوانی منعقد کیا گیا جس میں حضور سرور کونین رحمت اللعالمین ؐکی مدح سرائی کی گئی ، سکول کے طلباء طالبات نے انتہائی عقیدت سے اس پروگرام میں حصہ لیا ، پروگرام کے شرکاء کے دلوں کو روحانی تازگی بخشی اور بہت سی آنکھوں کو نم کیا ، مقابلہ نعت میں اچھی پرُ سوز آوازوں کے ساتھ نعت خوانی کرنے والوں کو انعامی شیلڈ دی گئیں، شاندار مقابلہ نعت خوانی کو سراہتے ہوئے مہمانانِ خصوصی ملک آصف اعوان این اے 71اور ڈاکٹر شاہد محمود نقیبی نے پرنسپل سٹینڈرڈ ایجوکیشن سکول دینہ عظمیٰ ناز اور وائس پرنسپل مریم لیاقت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -