عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلیے،اشتیاق گیلانی

عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلیے،اشتیاق گیلانی

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)انسپکٹر پولیس تھانہ گڑھی دوپٹہ سید اشتیاق گیلانی نے بتایا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر شعیب دستگیر اور ڈی آئی جی ریجن سردار گلفراز خان کی ہدایت ،ایس ایس پی ضلع مظفرآباد راجہ محمد اکمل خان کی نگرانی میں عشرہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور 10محرم الحرام کے موقع پر تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کی حدود میں سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ مجہوئی سے برآمد ہوگا۔85دیہاتوں پر مشتمل ہزاروں عوام الناس عزاداران کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے علاوہ گزشتہ روز فل فلیگ مارچ بھی کیا گیا ہے ۔جس کا مقصد تخریب کاروں اور سماج دشمن عناصر کو بتانا ہے کہ پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت پوری طرح سے تیار ہے ۔صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ آئی جی پی ،ڈی آئی جی ریجن کی ہدایات اور ایس ایس پی مظفرآباد کی نگرانی میں 10محرم الحرام یوم عاشور کے موقع پر تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ نے جملہ حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔جملہ داخلی وخارجی راستوں کی مکمل چیکنگ و ناکہ بندی کو یقینی بنایا گیا ہے اورجلوس کے مقررہ راستوں پر سخت چیکنگ کے علاوہ غیر متعلقہ کے داخلے پر پابندی جبکہ شاہراہ سرینگر (چکوٹھی روڈ)کو عارضی طور پر (ٹھوٹھہ سے مجہوئی پل)تک متبادل روڈ کے طور پر استعمال کیاجائے گا۔جبکہ ظہرین کے فوراً بعد جلوس مرکزی امام بارگاہ کی طرف روانہ ہوگا۔جس کے بعد ٹریفک کو حسب سابق بحال کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ غیر ریاستی باشندوں اور بدوں شناخت کے حامل کی تھانہ گڑھی دوپٹہ کی حدود میں پابندی عائد کر دی گئی ہے اور مزید آپریشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام الناس کے جان و مال کے تحٖظ کیلئے پوری طرح سے کوشاں ہے ۔عوام بھی تعاون کریں تاکہ سماجی دشمن عناصر کے عزائم اور خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -