کوئن بٹن ریلے کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، مارگریٹ ایڈمزسن

کوئن بٹن ریلے کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، مارگریٹ ایڈمزسن

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کامن ویلتھ گولڈ کوسٹ کھیل آسٹریلیا2018کا کوءئن بٹن ریلے پاکستان کے دورے پر دولت مشترکہ کھیلوں کی کوئن بیٹن ریلے کی پاکستان میں آمد کا آج خیر مقدم کیا - یہ کھیل گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں4 سے15اپریل2018 تک منعقد ہوگیں،پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمزسن نے گولڈ کوسٹ کوئن بیٹن ریلے لاہور میں29 ستمبر کو پہنچے گی ،یہ بیٹن دولت مشترکہ ممالک کے388 دن کے دورے پہ ہے اور200 ویں دن پاکستان پہنچ رہی ہے،پاکستان بیٹن کا جنوبی ایشیا میں پہلا ملک ہے،گولڈ کوسٹ 2018 کوئن بیٹن ریلے تاریخ کی سب سے طویل ریلے ہے، جو 71 ممالک کے ذریعے230,000 کلو میٹر طے کریگی ۔آسٹریلوی ہائی کمیشن گولڈ کوسٹ اسکولوں اور گیمز کے دوران دیگر دولت مشترکہ ممالک کی طرح پاکستان سے دو طالب علموں کو ثقافتی واقفیت پروگرام میں حصہ لینے کیلئے گولڈ کوسٹ کے دورے پہ بھیجے گا.ہائی کمشنر ایڈمزسن نے2018 گولڈ کوسٹ کوئن بیٹن ریلے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان سمیت دولت مشترکہ کے ممالک میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت کی امداد پہ روشنی ڈالی- ایڈمزسن نے کہا کہ کوئن بیٹن ریلے کا دورہ پاکستان کے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ماضی اور موجودہ کارکردگی کا جشن منانے کا موقع ہے - جو پاکستان کے سفیر ہیں،آسٹریلیا گولڈ کوسٹ میں سفیروں کے طور پر پاکستان سے دو طالب علموں کو ایک ثقافتی تعارف پروگرام میں شرکت کیلئے فنڈ کر رہا ہے، جس میں گولڈ کوسٹ اور دیگر دولت مشترکہ ممالک کے طلبا شامل ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -