محرم میں قیام امن و امان کیلئے کوئی سُستی برداشت نہیں کی جائیگی،اظہار بخاری

محرم میں قیام امن و امان کیلئے کوئی سُستی برداشت نہیں کی جائیگی،اظہار بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے محرم الحرام میں قیام امن و امان کیلیے کوئی سُستی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی فوٹو کاپیاں تقسیم کرنے، متنازعات خطاب کرنے والوں پر گہری نظر رکھی جائے۔ ا من و سلامتی کی راہ میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلیے ا من کمیٹی بھر پور کردار ادا کرے گی ۔ اتحاد و اتفاق کی برکت سے ہر تخریب کار کی سازش نا کام بنا دی جائیگی ۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق ماہ محرم میں تمام مکاتب فکر کے علماء و ذاکرین ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کا احترام کریں ۔ ممبر و محراب سے امن کی خوشبو کو عام کریں ۔ لاوٗڈ سپیکر کا بے جا استعمال نہ کیا جائے ۔ضلعی امن کمیٹی کو خصوصی کارڈ ، ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے ، تاکہ علماء کرام مختلف علاقوں میں دورہ کرکے وہاں کے متولین اور علماء سے ملاقات کر کے انہیں محرم کے ضانطہ اخلاق سے آگاہ کر سکیں ۔ ماہ محرم کے جلوسوں کو پُر امن بنا کر ایک بار پھر راولپنڈی کو مثالی بنا دیا جائیگا۔ امام حسینؓ نے صبر کی ضرب سے جبر کو پاش پاش کردیا ۔قوم اتحاد کی ضرب سے فساد پا ش پاس کر دے۔ اظہار بخاری نے کہا حُسین رب کا ہے ، حُسینؓ سب کا ہے ۔ حُسین کا مشن اتحاد ہے ، فساد نہیں ۔ تمام مکاتب فکر ثابت کر دیں ، کہ ہم ا من کے سفیر ہیں ۔ محبتوں کا درس دینا ہمارا مشن ہے ۔تمام مکاتب فکر کے علماء دل آزار بیانات سے پرہیز کریں ۔ جلسے ،جلوس حضرت امام حُسینؓ کے پیغام کو عام کرنے اور اظہارمحبت کا ذریعہ ہیں ۔کیونکہ حُب حسینؓ تمام مکاتب فکر کی مشترکہ میراث ہے ۔اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم مقا صد کیلیے مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنا چاھتے ہیں ۔ لہذا اتحاد و اتفاق سے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیں علماء و مشائخ محرم میں ضلع انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں گے ۔ علماء کرام عوام میں ا من بھائی چارے کی فضا بحال کرکے دھشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے ،وہ اس بات کا تقاضاکرتا ہے ۔ کہ ہم اپنی فکری و مذہبی صفوں میں کوئی شگاف پیدا نہ ہونے دیں ۔