موٹرویز پر میڈیکل ایمر جنسی ریسپانس سنٹر کی سہولت ہو گی ،جنید انوارچوہدری

موٹرویز پر میڈیکل ایمر جنسی ریسپانس سنٹر کی سہولت ہو گی ،جنید انوارچوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت مواصلات محمد جنیدا نوار چوہدری کی زیر صدارت بدھ کو ایک اجلاس ہوا ۔ وزیر مملکت محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ موٹر ویز پر حادثات کی صورت میں نہ صرف فوری میڈیکل ایمر جنسی ریسپانس سنٹر کی سہولت ہو گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فائرفائیٹنگ کی سہولت بھی میسر ہو گی تاکہ موٹر ویز پر حادثات کی صورت میں فوری ریسپانس دے کر انسانی زندگیاں بچائی جا سکیں ۔ جس کے لئے سروس ایریاز پر ایمر جنسی ریسپانس سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزارت مواصلات میں ہونے والے اس اجلاس میں وزارت کے اعلی افسران ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور انسپکٹر جنرل موٹر ویز پولیس نے شرکت کی ۔